12
دیگر مسائل
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی چچی کی گود میں سر رکھ کر آرام کرنا
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ میں کہ زید نے اپنے بیان میں کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آرام فرمانے کے لیے اپنے چچا حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے گھر تشریف لے جاتے، حضرت عباس رضی اللہ عنہ کی زوجہ محترمہ حضرت ام الفضل رضی اللہ عنہا یعنی اپنی چچی کی گود میں سر رکھ کر آرام فرماتے، دریافت طلب امر یہ ہے کہ زید کا اپنے بیان میں یہ واقعہ بیان کرنا درست ہے یا غلط؟ اگر درست ہے تو جواب کو دلائل و براہین سے مدلل فرمایا جائے۔
بینوا و توجروا
المستفتی: محمد جاوید اقبال رضا قادری ساکن نارووال پنجاب پاکستان
باسمہ تعالی والصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
الجواب
(1) حضرت ام الفضل بنت حارث رضی اللہ عنہا، ام المومنین حضرت میمونہ بنت حارث کی حقیقی بہن اور حضرت عباس رضی اللہ عنہ کی زوجہ ہیں آپ خواتین میں حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بعد سب سے پہلے حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لے کر آئیں اور آپ نواسۂ رسول، حضرت امام حسن و حسین رضی اللہ عنہما کی رضاعی ماں بھی ہیں۔
وسلم جواز الخلوة بالأجنبية والنظر إليها كما ذكرنا في قصة أم حرام بنت ملحان في دخوله عليها، ونومه عندها، وتفليها رأسه ولم يكن بينهما محرمية ولا زوجية
(عمدة القاری کتاب النکاح ج، ۲۰ ص، ۱۹۱-۱۹۲ دار الکتب العلمیة)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
کتبـــہ
محمد عادل حمزہ
۲۸ ذی الحجہ ۱۴۴۲ھ
۸ اگست ۲۰۲۱ء